مئیر حیدرآباد بی رام موہن نے حیدرآباد کے مادھا پور علاقہ میں عمارت
کی دیوار کے گرنے کے واقعہ میں مرنے والے دو مزدوروں کے ارکان خاندان کے
لئے 8لاکھ فی خاندان ایکس گریشیا کا اعلان کیا ۔8لاکھ روپئے میں سے
لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ہر مزدور کے خاندان کو 6لاکھ
روپئے دیئے جائیں گے جبکہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن بقیہ رقم
اداکرے گی ۔اسی دوران رام موہن نے کہاکہ عمارت کے مالکین کے خلاف فوجداری معاملہ درج کیا جائے گا۔